i بین اقوامی

اپنے شراکت داروں کے ساتھ ایران میں صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں ، ترجمان اسرائیلی فوجتازترین

August 13, 2024

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیل ہیگاری نے کہاہے کہ ایران کی جانب سے حملے کی دھمکیوں کے حوالے سے پیش رفت پر اسرائیل کی نظر ہے تاہم اسرائیلی فوج نے شہریوں کے لیے احتیاطی ہدایات میں تبدیلی نہیں کی،عرب میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ہیگاری کا کہنا تھا کہ جو کچھ ایران میں ہو رہا ہے ہم امریکا اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فوج نے سلامتی سے متعلق عوام کے لیے کوئی نئی ہدایات جاری نہیں کی ہیں تاہم اگر ضرورت پڑی تو داخلی محاذ کو کسی بھی تبدیلی کے حوالے سے جلد از جلد آگاہ کیا جائے گا،اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دشمن کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات اور تبصروں کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ اس لیے ہم حملے اور دفاع کے لیے تیار ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی