i بین اقوامی

اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیلتازترین

April 18, 2024

اسرائیل نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے جو بھی ضروری ہوا کریں گے۔اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ اسرائیل اپنے دفاع سے متعلق فیصلے خود کرے گا۔اسرائیلی وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے فیصلے خود کریں گے۔ اسرائیل ہر وہ اقدام کرے گا جو اسے اپنے دفاع کے لیے ٹھیک لگے گا۔ایران کے حملوں کے بعد امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے دیگر ممالک نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے اور کشیدگی میں اضافہ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کا جواب دینے کی تیاری کر لی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی