i بین اقوامی

آپ کے نزدیک جنگ بندی کا مطلب کیا ہے؟ رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ کا عجیب جوابتازترین

June 04, 2026

حال ہی میں ایک صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال پوچھا کہ آپ کے نزدیک سیز فائر یعنی جنگ بندی کا مفہوم کیا ہے جس پر ٹرمپ نے ایسا حیران کن جواب دیا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کررہی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرمپ وائٹ ہائوس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دے رہے ہیں۔اتنے میں صحافیوں میں سے ایک رپورٹر پوچھتا ہے کہ آپ کے نزدیک سیز فائر کا مطلب کیا ہے جس پر ٹرمپ نے جواب دیا سیزفائر وہی ہے جو ہوتا ہے لیکن دنیا کے اس(مشرقِ وسطی) کے حصے میں سیز فائر کا مطلب ہوتا ہے کہ اب آپ فائرنگ کم شدت سے کررہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی