i بین اقوامی

انتخابی نتائج پر تنقید، وینزویلا کا 7ممالک کے سفارتی عملے کو ملک چھوڑنے کا حکمتازترین

July 31, 2024

وینزویلا حکومت نے صدارتی انتخابات کے بارے میں جاری کردہ بیانات کی وجہ سے 7لاطینی ممالک کے سفارتی عملے کو ملک سے "فوری " اخراج کا حکم دے دیا ہے۔وینزویلا حکومت نے جاری کردہ بیان میں ارجنٹائن، چلی، کوسٹا ریکا، پیرو، پاناما، جمہوریہ ڈومینک اور یوراگوئے سے، 28جولائی کو منعقدہ وینزویلا صدارتی انتخابات کے بارے میں جاری کردہ بیانات کو ملک کے داخلہ معاملات میں مداخلت قرار دے کر اپنے صدارتی عملے کو وینزویلا سے فوری طور پر نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔بیان میں نکولس مادورو حکومت کے بھی مذکورہ 7ممالک سے اپنا تمام سفارتی عملہ واپس بلانے کا ذکر کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ "وینزویلا کو اپنی تقدیر کا خود فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور وینزویلا اپنی امن و اتحاد کی فضا کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے تمام اقدامات کے مقابل ضروری تدابیر اختیار کرنے پر بھی قادر ہے۔ ہم، انتخابی نتائج کو نظر انداز کرنے پر مبنی تمام بیانات کی سختی سے تردید کرتے ہیں،واضح رہے کہ ارجنٹائن، چلی، کوسٹا ریکا، پیرو، پاناما، جمہوریہ ڈومینک اور یوراگوئے نے جاری کردہ بیانات میں وینزویلا کے صدارتی انتخابات کے بارے میں اندیشوں کا اظہار کیا تھا۔ان ممالک نے وینزویلا صدارتی انتخابات کے نتائج پر تفصیلی نظر ثانی کے لئے امریکی ممالک کی تنظیم( او ایس اے )سے ہنگامی اجلاس بلانے کی اپیل کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی