i بین اقوامی

انڈونیشیا میں 3 ٹانگوں والے جڑواں بچوں کی پیدائشتازترین

May 16, 2024

اندونیشیا میں ایک انتہائی نایاب واقعے میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جو اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ ان کی تین ٹانگیں اور چار بازو ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈونیشیا میں پیدا ہونے والے یہ جڑواں اوپری دھڑ کے بجائے جسم کے نچلے حصے سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس قسم کا پیدائشی نقص انتہائی نایاب ہے۔ اتنا نایاب کہ یہ 20 لاکھ میں سے صرف ایک بار ہوتا ہے۔ان جڑواں بھائیوں کے جسم کے تمام حصے فی الحال کام کررہے ہیں سوائے ایک ٹانگ کے۔ ان بچوں میں ایک مثانہ، مقعد اور آنتوں کی نالی ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ لڑکوں میں سے ایک کا گردہ صحیح نہیں جبکہ دوسرے کے پاس صرف ایک ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق ابھی فی الحال بچوں کو اپنے پہلے تین سال تک لیٹے رہنے ہوگا کیونکہ ان کی اندرون جسم کی ترتیب انہیں آزادانہ حرکت کی اجازت نہیں دیتی۔ سرجنز نے ان کی تیسری ٹانگ جو بیکار تھی، وہ کاٹ دی ہے جس سے ان کے کولہوں کے حصے مستحکم ہوجائیں تاکہ کم از کم یہ کبھی کبھی بیٹھ سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی