i بین اقوامی

انڈونیشیا، علیحدگی پسند جنگجوں نے نیوزی لینڈ کا پائلٹ یرغمال بنا لیاتازترین

February 08, 2023

انڈونیشیا کے علاقے پاپوا میں علیحدگی پسند جنگجوں نے نیوزی لینڈ کے ایک پائلٹ کو یرغمال بنا کر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے دی ،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پائلٹ کو پہاڑی ضلع ندوگا میں طیارہ اتارنے کے بعد یرغمال بنایا گیا جبکہ طیارے میں سوار مزید پانچ مسافروں کو رہا کر دیا گیا ہے، مسافروں میں ایک چھوٹا بچہ بھی شامل تھا، علیحدگی پسند چاہتے ہیں کہ انڈونیشیا مغربی پاپوا صوبے کی آزادی کو تسلیم کرے،پولیس کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم مذکورہ علاقے تک صرف ہوائی جہاز سے ہی پہنچا جا سکتا ہے جبکہ انڈونیشیا کی جانب سے دہشت گرد گروپ کے طور پر نامزد کی جانے والی مغربی پاپوا نیشنل لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے،گروپ کے ترجمان سیبی سمبوم نے کہا ہے کہ اگر انڈونیشیا حکومت نے مطالبہ منظور نہ کیا اور مغربی پاپوا کی آزادی پر بات چیت میں ناکام ہوئی تو پائلٹ کو پھانسی دے دی جائے گی،دوسری جانب نیوزی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ صورتحال سے آگاہ ہے اور انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کیویز قونصل خانہ پائلٹ کے اہل خانہ کو مدد فراہم کر رہا ہے،رپورٹس کے مطابق سوسی ایئر کا طیارہ پڑوسی ضلع میں کان کنی کے شہر تیمیکا سے سامان لے کر جا رہا تھا، ایئرلائن کی بانی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر کہا کہ وہ پکڑے جانے والوں کے لیے دعاگو ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی