i بین اقوامی

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کانگریس میں اسرائیل کو اسلحہ سپلائی روکنے کا مسودہ پیش کر نے کا اعلانتازترین

September 19, 2024

امریکی سینٹر برنی سینڈرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو جارحانہ جنگی امریکی اسلحے کی فراہمی رکوانے کے لیے قرار داد میں ایک مسودہ پیش کریں گے،سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا کہ وہ اسرائیل کو اسلحے کی مزید سپلائی روکنے کے لیے اپنا مسودہ اگلے ہفتے کے دوران کانگریس میں پیش کریں گے،سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کو مزید جارحانہ ہتھیار فراہم کرکے امریکہ اپنے اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا ارتکاب کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی