i بین اقوامی

امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا ہے، ایرانی صدرتازترین

September 19, 2023

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ 5امریکی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے،نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پانچ امریکی شہریوں کی رہائی مکمل طور پر ایک انسانی ہمدردی کا معاملہ ہے، مستقبل میں بھی امریکا اور ایران انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ایسے اقدام اٹھائیں گے،واضح رہے کہ امریکا اور ایران نے قطر کی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کے تحت ایک دوسرے کے پانچ پانچ قیدی رہا کیے ہیں، معاہدے کے تحت امریکا نے جنوبی کوریا میں منجمد ایران کے 6ارب ڈالر کے اثاثے بھی جاری کر دیئے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی