i بین اقوامی

امریکی شہریوں کی گرفتاری، امریکی وزیر خارجہ نے طالبان حکومت کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیتازترین

March 10, 2026

امریکا نے افغان طالبان حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرتے ہوئے افغانستان کو اسٹیٹ اسپانسر آف رانگ فل ڈیٹینشن یعنی ناجائز حراست کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دے دیا ہے۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بیان میں کہا کہ آج وہ افغانستان کو باضابطہ طور پر ایسے ملک کے طور پر نامزد کر رہے ہیں جہاں لوگوں کو غلط اور ناجائز طور پر حراست میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ طالبان حکومت اب بھی پالیسی میں رعایتیں حاصل کرنے کے لیے دہشت گردانہ طریقے استعمال کر رہی ہے۔مارکو روبیو کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے طالبان عالمی برادری کا دبا مزید بڑھا رہے ہیں اور یہ طریقہ کار کسی صورت کامیاب نہیں ہوگا۔امریکی وزیر خارجہ نے مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت ڈینس کوائل اور محمود حبیبی سمیت افغانستان میں قید تمام امریکی شہریوں کو فوری طور پر رہا کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا اپنے شہریوں کی رہائی کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے اور اس سلسلے میں طالبان حکومت پر دبا جاری رکھا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی