i بین اقوامی

امریکی صدر کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والا شخص ایف بی آئی آپریشن میں ہلاکتازترین

August 10, 2023

امریکی صدر بائیڈن کو سوشل میڈیا پر دھمکیاں دینے والے شخص کو ایف بی آئی نے ہلاک کردیا،امریکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر امریکی صدر اور دیگر حکام کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والا شخص یوٹاہ میں ایف بی آئی کے آپریشن میں ہلاک ہو گیا، گریگ رابرٹ سن نے فیس بک بندوقوں کے ساتھ بائیڈن اور کی تصاویر لگائیں تھیں، رابرٹ سن نے ٹرمپ کیخلاف مجرمانہ الزامات کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر کو بھی قتل کی دھمکیاں دیں، رابرٹ سن نے امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ اور نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز کو بھی دھمکیاں دی تھیں ،ایف بی آئی ایجنٹس یوٹاہ میں امریکی صدر جو بائیڈن کے دورے سے چند گھنٹے قبل سالٹ لیک سٹی میں متعلقہ شخص کے گھر وارنٹ کی تعمیل کے لیے پہنچے تھے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی