جوبائیڈن امریکی تاریخ میں پہلے معمر ترین صدر بن گئے ، انہوں نے زندگی کی 80 بہاریں دیکھ لیں ، اس موقع پر انہوں نے اپنی سالگرہ منانے کی کسی باقاعدہ تقریب کا اعلان تو نہیں کیا تاہم انکی اہلیہ جِل بائیڈن نے امریکی صدر جوبائیڈن کیلئے محبت بھرا پیغام دیا اور رقص کرتے ہوئے تصویر شیئر کی ہے،امریکہ کی خاتون اول جلِ بائیڈن نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا میں کسی اور کے ساتھ ڈانس نہیں کرنا چاہتی، سالگرہ مبارک ہو،امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن سگریٹ نہیں پیتے اور اب بھی جسمانی طور پر متحرک ہے، 1988میں جان لیوا دماغی انیوریزم کی سرجری کے بعد سے انہیں صحت کے کسی بڑے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑا،ایک سال قبل ایک وسیع طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہا تھا کہ جوبائیڈن کو چند معمولی بیماریاں ہیں اور ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ بائیڈن اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے قابل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی