امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا کے ساتھ سعودی عرب میں یوکرین پر ہونے والی ملاقات اور طویل مدتی سیکورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اطلاع دی کہ بلنکن نے کولیبا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی،انہوں نے کہا کہ دونوں نے روس کے خلاف یوکرین کے حملے اور سعودی عرب کے جدہ میں یوکرین میں "ایک منصفانہ اور دیرپا امن سے متعلق مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا،ملر نے کہا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی سیکورٹی انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے،ملر نے کہا کہ بلنکن نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کے دفاع کے ساتھ ساتھ یوکرین کی مضبوط فوج اور جوابدہ دفاعی اداروں کے لیے امریکی حمایت کی تصدیق کی ہے،24فروری 2022سے جاری روس یوکرین بحران کے حل کے لیے ترکیہ سمیت مختلف ممالک کے نمائندوں نے 5تا 6اگست جدہ اجلاس میں شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی