i بین اقوامی

امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی مجھے آگاہ کر دیا ،صدام حسین کی بیٹی کا انکشافتازترین

January 01, 2025

عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وکیل کلارک نے والد کی پھانسی کا فیصلہ جاری ہونے سے پہلے ہی مجھے اس فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا،اس سے قبل گزشتہ سال عراق کے سابق صدر صدام حسین کی سب سے بڑی بیٹی رغد اپنے والد کی جیل میں لکھی گئی یادداشتوں کے کچھ صفحات منظرِ عام پر لائی تھیں ، مذکورہ صفحات کو سابق عراقی صدر نے اپنے ہاتھ سے تحریر کیا تھا۔ صدام حسین کی بیٹی رغد صدام حسین نے اپنے والد کی 18 ویں برسی کے موقع پر عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کی موت کے حوالے سے نئے انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد نے اپنی یادداشتوں میں تصدیق کی ہے کہ النامق خاندان ہی نے ان کے بارے میں اطلاع دی تھی، اگر عراقیوں نے مجھے چنا تو مجھے سیاست میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ رغد نے کہا کہ اس وقت پورا خطہ المیوں کی لپیٹ میں ہے، عراقیوں کو چاہیے کہ کسی بھی بیرونی ایجنڈے کو مسترد کر دیں اور فرقہ واریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں، کسی کو حق نہیں کہ مجھے سیاست میں کام کرنے سے روکے۔سابق عراقی صدر کی بیٹی نے یہ بھی کہا کہ آج ہمارا عرب خطہ بہت سے المیوں اور خطرناک واقعات کا سامنا کر رہا ہے، اس لیے عراق بھی اس مرحلے سے گزر سکتا ہے اور یہ دوسروں سے زیادہ مشکل ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی