امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے بھارتی پروپیگنڈا کہ یو ایس اے اور کینیڈا میں اختلاف رائے ہے کو یکسر مسترد کر دیا ہے،امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر نے کینیڈا کے ساتھ مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا مکمل طور پر کینیڈا کے ساتھ کھڑا ہے اور کینڈین خدشات پر انویسٹیگیشن کو قریب سے دیکھ رہا ہے،دوسری جانب، نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز نے حالیہ بھارتی دہشتگردی کے خلاف کینیڈین گورنمنٹ کے سامنے چار مطالبات رکھ دیے ہیں۔ ورلڈ سکھ آرگنائزیشن آف کینیڈا کے اراکین بھی اس پریس کانفرنس میں شریک تھے،پہلا مطالبہ یہ کہ ہندوستان میں کینیڈا کے سفیر کو فوری طور پر واپس بلایا جائے اور دوسرا مطالبہ یہ کیا گیا کہ کینیڈا میں ہندوستانی سفیر، ہائی کمشنر سنجے کمار ورما کو ملک بدر کیا جائے،تیسرا مطالبہ یہ کیا ہے کہ ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلق کو باضابطہ منجمد کیا جائے، بشمول جامع اقتصادی پارٹنرشپ ایگریمنٹ (سی ای پی اے)اور آر ایس ایس پر فوری پابندی اور قانون کے تحت کینیڈا سے بھارت کے ایجنٹوں کو نکالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی