i بین اقوامی

امریکی قومی سلامتی اورخارجہ پالیسی اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردیتازترین

October 04, 2024

امریکا کے 4 سو سے زائد قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے اہلکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کردی۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق ریپبلکن صدارتی امیدوار کی حمایت میں ایک کھلاخط لکھا گیا ہے ۔ ان میں سابق وزیرخارجہ مائیک پامپیو، سابق اٹارنی جنرل بل بار، اقوام متحدہ میں امریکا کی سابق مندوب نکی ہیلی بھی شامل ہیں۔کھلے خط میں دعوی کیا گیا کہ ٹرمپ دور میں دنیا پرامن تھی، بائیڈن ہیرس حکومت نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کے دہانے پر پہنچادیا۔ خط میں کہا گیا کہ سرحدیں کھول کر دہشتگردوں کا سیلاب امریکا میں داخل کرایا، چین کو کھل کر کھیلنے کا موقع دیا۔امریکی اہلکاروں کی توثیق کے بعد ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ کو سکون ملاہے جبکہ دوسری جانب کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اسقاط حمل کے اہم معاملے پر شوہر کی پالیسی سے اختلاف کردیا ہے۔سابق خاتون اول نے اسقاط حمل کے معاملے پر کملا ہیرس کے موقف کی حمایت کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی