امریکی ریاست میساچوسٹس کی سینیٹر الزبتھ وارن نے اسرائیل کو انسانی تباہ کاریوں کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی 24جولائی کو کانگریس میں تقریر میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وارن نے کہا کہ وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک انسانی تباہی پیدا کر دی ہے، انہوں نیکہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم دو ریاستی حل کی پالیسی کی حمایت نہیں کرتے جس سے اسرائیلی عوام اور فلسطینیوں کو اپنی قوموں کو اپنی تقدیر اور وقار کے مطابق زندگی گزارنے کا موقع ملے۔سینیٹر الزبتھ وارن نے کہا کہ ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے۔ ہمیں ان قیدیوں کو واپس لینے کی ضرورت ہے۔ ڈیموکریٹک سینیٹر نے غزہ میں درکار انسانی امداد کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی۔الزبتھ وارن نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کو ہدایت کی جانی چاہیے کہ وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں اور پرامن حل تلاش کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی