i بین اقوامی

امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہروں نے نیتن یاہو کو خوف میں مبتلا کردیاتازترین

April 25, 2024

لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرہ اور آزاد فلسطین کے نعرے لگائے گئے جو اسرائیلی وزیراعظم کو ایک آنکھ نہ بھائے۔لاس اینجلس کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا میں فلسطین کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے مارچ بھی کیا گیا جس دوران مظاہرین اورپولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جب کہ پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ادھر یونیورسٹی آف ٹیکساس میں بھی اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا گیا، کشیدگی کے پیش نظر پولیس بلانا پڑ گئی اور تین مظاہرین کو گرفتار کیا گیا جب کہ نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں اسرائیل مخالف احتجاج پر گرفتاریوں کے بعد امریکا کے متعدد کالج کیمپوں میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ امریکی جامعات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے، یہود مخالف ہجوموں نے نامور جامعات پر قبضہ کرلیا ہے، یہود مخالف ہجوم اسرائیل کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں اور ہجوم یہودی طلبہ اور فیکلٹیوں پر حملے کررہے ہیں، اس سلسلے کو روکنا ہو گا ، امریکی جامعات کے کئی صدور کا ردعمل شرمناک ہے۔دوسری جانب اسپیکر امریکی ایوان نمائندگان مائیک جونسن نے کولمبیا یونیورسٹی کے صدر سے استعفے کا مطالبہ کیا اور کہا کولمبیا یونیورسٹی کے صدر فلسطین کے حامی کیمپوں کو ختم کرنے میں ناکام رہے، امریکا بھر کے کالج کیمپوں میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ناقابل قبول ہے۔علاوہ ازیں ترجمان وائٹ ہائوس نے کہا کہ امریکی صدرجوبائیڈن امریکی جامعات میں آزادی اظہار رائے کے حامی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی