i بین اقوامی

امریکی حکام کے جن اثاثوں تک رسائی ملی انہیں ضبط کیا جائے گا، ایرانی چیف جسٹستازترین

June 29, 2026

ایران کے چیف جسٹس غلام حسین محسنی ایجائی نے کہا ہے کہ ایرانی عدالتوں نے ایرانی عوام کے خلاف جرائم کے الزامات پر متعدد امریکی حکام کے خلاف فیصلے جاری کر دئیے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق انہوں نے عزم ظاہر کیا ہے کہ جیسے ہی ان حکام کے اثاثوں تک رسائی ممکن ہوئی ان فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔محسنی ایجائی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ان حکام کے اثاثوں تک رسائی حاصل نہیں کر سکا، تاہم جیسے ہی یہ ممکن ہوا، عدلیہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرے گی۔انہوں نے حال ہی میں ایک امریکی جہاز کی ضبطگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اثاثے ان ایرانیوں کے حق میں ضبط کیے گئے جو امریکی جرائم سے متاثر ہوئے اور یہ محض ایک مثال ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں ایران کو مجرم امریکیوں کے اثاثوں تک رسائی حاصل ہوگئی تو انہیں عدالتی احکامات کے مطابق ضبط کر لیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی