i بین اقوامی

امریکی حفظان صحت کے اہلکار ذہنی تناو کا شکار ہونے لگےتازترین

October 28, 2023

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے امریکی ادارے (سی ڈی سی) کے محققین نے ملک بھر میں حفظان صحت کے کارکنان کی ذہنی حالت کے حوالے سے وارننگ جاری کی ہے۔ 2018 اور 2022 کے درمیان ملک گیر سروے کے اعداد و شمار کا استعمال کرتے ہوئے ادارے کی ایک نئی رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ تقریبا نصف ہیلتھ ورکرز نے 2022 میں ذہنی، جسمانی اور جذباتی تنا کی اطلاع دی۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ حفظان صحت کے کارکنان کی جانب سے کام پر ہراساں کیے جانے کی رپورٹس بھی پہلے سے دگنی ہیں۔حال ہی جاری ہونے والی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صحت کے کارکنوں کو دیگر صنعتوں کے ملازمین کے مقابلے میں دماغی صحت کے بدترین نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ نتائج امریکی تاریخ میں ہیلتھ کیئر ورکرز کی سب سے بڑی ہڑتال کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں 75,000 ہیلتھ کیئر ملازمین نے پانچ ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا میں واک آؤٹ کے دوران حد درجہ جسمانی ذہنی بڑھتا تنا اور عملے کی دائمی کمی کا حوالہ دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی