i بین اقوامی

امریکی فوجی کا اپنے ساتھیوں کو مارنے میں داعش کی مدد کرنے کا اعترافتازترین

June 15, 2023

ایک امریکی فوجی نے دہشت گردی کے الزامات میں دولت اسلامیہ داعش کو مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے لیے حملے میں مدد کرنے کی کوشش کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، امریکی وزارت انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ اوہائیو سے تعلق رکھنے والے اس فوجی نے واشنگٹن کی طرف سے دہشت گرد تنظیم کے طور پر نامزد کردہ غیر ملکی تنظیم کو "مادی مدد" فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ داعش کے ذریعے امریکی فوجیوں کو مارنے میں مدد کرنے کی کوشش کرنے کا اعتراف کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی