i بین اقوامی

امریکی بحری ناکہ بندی اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہتازترین

July 15, 2026

امریکا کی ایران کی تمام بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کیے جانے اور ایران کے خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت 1.46 ڈالرز یعنی 1.72 فیصد اضافے کے ساتھ 86.19 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹر میڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 1.11 ڈالرز یعنی 1.4 فیصد اضافے کے بعد 80.40 ڈالرز فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز اور خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات نے تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی