i بین اقوامی

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ، عملے کے لاپتا اہلکار کی تلاش جاریتازترین

July 02, 2026

امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک اہلکار لاپتہ جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے ۔امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام)کے بیانکے مطابق بحیرہ عرب میں گرنے والے ہیلی کاپٹر کے عملے کے لاپتہ اہلکار کی تلاش جاری ہے جبکہ ہیلی کاپٹر پر سوار عملے کے دیگر 3 اہلکار محفوظ ہیں۔سینٹکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ دشمن کے حملے کا نتیجہ نہیں تھی اور ہیلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی