i بین اقوامی

امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہتازترین

June 10, 2026

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کو ایران پر حملوں کا بہانہ بنایا گیا، حملوں کے جواب میں ایرانی مسلح افواج نے اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایرانی فوج نے خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، اپنی سلامتی کے دفاع کے لئے کسی بھی خطرے کو نشانہ بنانے سے دریغ نہیں کریں گے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ علاقائی ممالک اپنی سرزمین کو امریکا یا اسرائیل کے استعمال کیلئے فراہم نہ کریں، ایسی کسی بھی معاونت کو دشمنی تصور کیا جائے گا، اقوام متحدہ امریکا کو حملوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔دریں اثنا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا کی جانب سے تازہ حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کے باوجود امریکا ہمارے عزم کو آزما رہا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس پر بیان میں امریکا کو خبردار کیا کہ اگر خود محفوظ رہنا چاہتے ہو تو ہمارا خطہ چھوڑ دو، ہماری طاقتور افواج کسی بھی حملے یا دھمکی کا جواب دیے بغیر نہیں رہیں گی۔عباس عراقچی نے کہا کہ خلیج فارس کی تاریخ بیرونی حملہ آوروں کی تباہی کے ابواب سے بھری پڑی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی