i بین اقوامی

امریکا سے معاہدے پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا،سفارتی رابطے جاری ہیں، ایرانتازترین

June 12, 2026

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ سمجھوتے سے متعلق گردش کرنے والی اطلاعات محض قیاس آرائیاں ہیں اور ابھی تک کسی معاہدے کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔ترجمان کے مطابق ایران سمجھوتے کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلے تک نہیں پہنچا، انہوں نے کہا کہ معاہدے کے مسودے کا بڑا حصہ تقریبا مکمل ہو چکا تھا تاہم امریکا بار بار اپنا موقف تبدیل کرتا رہا جس کے باعث پیش رفت متاثر ہوئی۔ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکا کے اقدامات سفارتی عمل پر منفی اثر ڈال رہے ہیں جبکہ انہی اقدامات کی وجہ سے آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی پہلے کے مقابلے میں کم محفوظ ہو گئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ قطر اور پاکستان ثالثی کے عمل میں سرگرم کردار ادا کر رہے ہیں اور فریقین کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی