i بین اقوامی

امریکا، ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، کیون مکارتھی کوعہدے سے ہٹا دیا گیاتازترین

October 04, 2023

امریکا میں ریپبلکن سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی جس کے بعد کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے کانگریس میں تاریخی ووٹنگ ہوئی، اس دوران ایوان نمائندگان کے 426میں سے 216ارکان نے کیون مکارتھی کے خلاف ووٹ دیا، 8ریپبلکن ارکان نے رائے شماری میں کیون مکارتھی کی مخالفت کی،غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس سے تعاون پر سخت گیر ریپبلکنز کیون مکارتھی سے نالاں تھے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد ریپبلکن سپیکر کیون مکارتھی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی