i بین اقوامی

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا حکومت گرانے کا الزام مسترد کردیاتازترین

August 13, 2024

امریکا نے شیخ حسینہ واجد کا حکومت گرانے کا الزام مسترد کردیا،وائٹ ہائوس میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان کرائن جین پیئرکاکہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں امریکی مداخلت کے الزامات سراسرغلط ہیں۔شیخ حسینہ واجد کو ہٹانے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں،بنگلہ دیشی عوام ہی ملک کی حکومت کے مستقبل کاتعین کرسکتے ہیں،دو روز قبل بھارتی میڈیا نے دعوی کیا تھا حسینہ واجد نے اپنی حکومت ختم ہونے کا الزام امریکا پرعائد کیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی