i بین اقوامی

امریکا نے کوئی غلطی کی تو نتائج عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے،مشیر سپریم لیڈر علی اکبر ولایتیتازترین

July 23, 2026

ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی غلطی کی تو اس کے نتائج صرف فوجی میدان تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ توانائی کی عالمی منڈیوں اور عالمی معیشت کو بھی متاثر کریں گے۔ایکس پر جاری بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران ایک نئے مرحلے کی مزاحمتی حکمت عملی میں داخل ہو چکا ہے، یہ سمجھنا کہ ایران پر کم قیمت یا معمولی نقصان کے ساتھ حملہ کیا جا سکتا ہے، ایک غلط اندازہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاس کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کو دھمکیاں دے کر اور خطے میں اپنے اتحادیوں کو متحرک کرکے اسے سلامتی یا استحکام حاصل نہیں ہوگا، بلکہ اس کی غلطیوں کے اثرات پوری دنیا تک پھیل جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی