i بین اقوامی

امریکا نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دیتازترین

May 19, 2026

امریکہ نے بھارت کیلئے اپاچی ہیلی کاپٹر سپورٹ سروسز اور آلات کی منظوری دے دی۔ امریکی محکمہ خا رجہ کے مطابق ٹھیکے کی مالیت 19 کروڑ 82 لاکھ ڈالر ہے۔امریکی محکمہ خا رجہ کا کہنا ہے کہ مرکزی کنٹریکٹر بوئنگ اور لاک ہیڈ مارٹن کمپنیاں ہوں گی ۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپورٹ سروسز میں ٹریننگ ،سمیولیشن،مینٹیننس ،اسپیئر پارٹس اور دیگر تیکنیکی سروسز شامل ہوتی ہیں۔ بھارت کے پاس اس وقت 28 اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں۔ امریکی محکمہ خا رجہ نے بھارت کیلئے ULTRA-LIGHT HOWITZERS سپورٹ کی منظوری بھی دے دی جس کی مالیت 23 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی