i بین اقوامی

امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردیتازترین

January 15, 2026

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کے بعد امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی ۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امریکا نے وینزویلا کے تیل کی 500 ملین ڈالر کی اپنی پہلی فروخت مکمل کر لی ۔امریکی عہدیدار نے بتایا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں میں وینزویلا کے تیل کی اضافی فروخت متوقع ہے۔گزشتہ ماہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرکے نیویارک کی جیل منتقل کردیا تھا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کہا تھا کہ وہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ وینزویلا کے تیل کی تباہ شدہ صنعت کی تعمیرنو کے لیے سرمایہ کاری کریں گے۔دوسری جانب امریکی سینیٹ نے صدر ٹرمپ کو وینزویلا کے خلاف مزید کارروائی کا اختیار دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کا اقدام کا نگریس سے مشروط کرنے کا بل 50 کے مقابلے میں 51 ووٹ سے مسترد کر دیا گیا، 3 ریپبلکن ارکان سینیٹ نے تمام ڈیموکریٹس ارکان کے ساتھ مل کر ووٹ دیا تھا۔امریکی میڈیا نے مزید بتایا کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ٹرمپ کے حق میں فیصلہ کن ووٹ ڈالا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی