امریکانے فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکوکانگریس میں خطاب کیلئے مدعو کرلیا۔نیتن یاہو 24 جولائی کو امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے،اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو خطاب میں غزہ جنگ کا دفاع کریں گے اور اس کا اخلاقی جواز پیش کریں گے۔غزہ میں جنگی جرائم کی وجہ سے انٹرنیشنل کریمینل کورٹ سے نیتن یاہو کے جلد وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی