i بین اقوامی

امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطی میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی،رپورٹتازترین

July 23, 2026

امریکا نے ایران کیخلاف ممکنہ کارروائی کے پیشِ نظر مشرقِ وسطی میں خصوصی فوجی دستوں کی تعیناتی شروع کردی۔امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میںکہا ہے کہ امریکا نے مشرقِ وسطی میں مزید فوجی دستے، طبی عملہ اور اسلحہ بھیجنا شروع کر دیا ہے تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے مزید مضبوط فوجی آپشنز فراہم کیے جا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز اپنے ملکی اڈوں سے مشرقِ وسطی پہنچ چکی ہیں، جبکہ فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا اور امریکی حکام بھی اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہیں۔مزید برآں، لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن مشرقِ وسطی کے مختلف مقامات پر تعینات کر دئیے گئے ہیں، جبکہ امریکا اور برطانیہ کے فوجی اڈوں پر موجود بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائیاں تیزی سے بڑھائی جا سکیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی