i بین اقوامی

امریکا، مسلح شخص کی پارٹی کے شرکا پر فائرنگ، 2ہلاک، 14زخمیتازترین

April 22, 2024

امریکا میں مسلح شخص نے سڑک پر ہونے والی پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک، 14شدید زخمی ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی میں پیش آیا جہاں سڑک کنارے ہونے والی پارٹی پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے 2افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 14شدید زخمی ہوئے جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔فائرنگ کی اطلاع ملنے کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے، چند زخمیوں کو ایمبولینس کے بجائے شہری ذاتی گاڑیوں میں ہسپتال چھوڑ کر آئے۔مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات 7بجے کے قریب پیش آیا جبکہ بلاک پارٹی میں 300کے قریب افراد موجود تھے جن میں سے 16افراد فائرنگ کا نشانہ بنے، ہفتے کی رات تک کسی حملہ آور کو گرفتار نہیں کیا جا سکا مگر 2مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا، یاد رہے کہ امریکا میں گن وائلنس کا ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے مطابق یہ اس سال گن وائلنس کا 115واں واقعہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی