i بین اقوامی

امریکا میں خاتون نے والدین کو قتل کرکے لاشوں کے ٹکرے کر ڈالےتازترین

January 20, 2023

امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے والدین کو بے دردی سے قتل کرکے لاشوں کو ٹکرے کر دیے،امریکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ ویریٹی بیک پر فرسٹ ڈگری قتل کے دو ، تھرڈ ڈگری قتل کے دو اور دیگر جرائم کا الزام عائد کیا گیا ہے،پولیس نے کہا تھا کہ اس نے اپنے والدین ریڈ بیک اور مریم بیک کی لاشوں کو بجلی والے آرے سے کاٹا، ملزمہ کو پنسلوانیا کی ایک مقامی عدالت میں پیش کیا گیا اور اسے ضمانت کے بغیر حراست میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے،میڈیا نے مونٹگمری کائونٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی کیون سٹیل کے حوالے سے بتایا کہ پولیس کو ابھی تک اس بہیمانہ قتل کی کوئی وجہ نہیں ملی ہے، لیکن تفتیش کاروں کو ایک سیف ملا ہے جس کو کسی نے توڑنے کی کوشش کی تھی، جرم فلاڈیلفیا کے قریب ایک قصبے ایبنگٹن میں پیش آیا جو پولیس افسر کے بیک ہائوس کا دورہ کرنے کے بعد منظر عام پر آیا،انہوں نے اس جگہ کا دورہ اس وقت کیا جب ایک رشتہ دار نے کہا کہ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے جوڑے کی کوئی آواز سنائی نہیں دی،سی بی ایس فلاڈیلفیا نے کہا کہ پوسٹ مارٹم سے معلوم ہوا کہ میاں بیوی کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اس کے بعد بجلی والے آرے سے دونوں کی لاشوں کو کاٹا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی