i بین اقوامی

امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں عراق میں کام کریں گے، عراق کو تحفظ چاہیے ہوا تو ہم موجود ہیں‘ ڈونلڈ ٹرمپتازترین

July 15, 2026

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیراعظم علی الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دے دیا۔عراقی وزیراعظم نے وائٹ ہائوس میں امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی، اس موقع پر ٹرمپ عراق کے نئے وزیراعظم کے معترف نظر آئے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے علی الزیدی کو اچھا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عراقی وزیراعظم نے مختصر مدت میں بہترین کام سرانجام دیا، وہ اپنے عہدے پر طویل عرصے تک رہیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عراق کے ساتھ مضبوط شراکت داری کرنے جا رہے ہیں، امریکا کی بڑی تیل کمپنیاں جلد عراق میں کام کریں گے، عراق کو تحفظ چاہیے ہوا تو ہم موجود ہیں۔ دوسری جانب ملاقات میں عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے کہا ہے کہ عراق میں عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی،کسی تنظیم یا جماعت کو مسلح ہونے کی اجازت نہیں، عراقی سرزمین پر مسلح افواج کے سوا کسی بھی ادارے یا گروہ کو ہتھیار اٹھانے کی اجازت نہیں ہوگی، ماضی نہیں مستقبل پر بات کرنا چاہتے ہیں۔علی الزیدی کا کہنا تھا کہ عراق میں عراقی عوام کی اجارہ داری قائم ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی