i بین اقوامی

امریکا ، خاتون کو چکن ونگز چرانے کے جرم میں 9سال قید کی سزاتازترین

August 13, 2024

امریکا میں ایک خاتون کو چکن ونگز چرانے کے جرم میں 9سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا،غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز نامی خاتون امریکا کے اسکول ملازمہ تھی جس نے 15لاکھ ڈالر مالیت کے چکن ونگز چرائے، خاتون مجرمہ ویرا لائڈیلز نے ایک سال کے دوران 11ہزار ونگز کے ڈبے چرائے تھے جس سے اس نے کاوربار کھول رکھا تھا،رپورٹ کے مطابق ویرا لائڈیلز کے چرائے گئے چکن ونگز کے ڈبے کورونا وبا کے دوران طلبہ کو دیئے جانے تھے،خاتون کی چوری اور کرپشن کا اس وقت پردہ فاش ہوا جب اسکول میں ایک معمول کے آڈٹ کے دوران دیکھا گیا کہ سالانہ فوڈ سروس کے اخراجات تعلیمی سال کے نصف حصے کے بجٹ سے تین لاکھ ڈالر سے بھی زیادہ تھے،ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی خاتون کی چوری پکڑی گئی اور اس کو جنوری میں چوری اور مجرمانہ کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم مقدمے کی مکمل سماعت کے بعد اسے نو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی