i بین اقوامی

امریکا، خاتون کو 43سال بعد قتل کے الزام میں بے گناہ قرار دے کر رہا کر دیا گیاتازترین

July 24, 2024

قتل کے الزام میں عمرقید کی سزا کاٹنے والی امریکی خاتون کو 43سال بعد بے گناہ قرار دے کر جیل سے رہا کر دیا گیا،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 64سالہ سینڈرا ہیم کو 20سال کی عمر میں ایک خاتون لائبریرین کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، سینڈرا ہیم کیخلاف بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں ملا تھا وہ بیان بھی ان سے نفسیاتی ہسپتال میں تیز دوا کے اثر میں لیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق پولیس نے اپنے ایک ساتھی کو قتل کے جرم سے بچانے کیلئے اصل شواہد چھپائے تھے، قتل کے جھوٹے الزام میں 43سال تک بے گناہ جیل میں قید رہنے والی سینڈرا ہیم نے رہائی ملنے کے بعد ایک پارک میں اپنے خاندان سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ سینڈرا ہیم کی قانونی ٹیم کے مطابق وہ امریکا کی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ناحق طور پر قید رہنے والی واحد خاتون ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی