امریکا نے غزہ کے ساحل پربنائی گئی عارضی بندرگاہ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امدادی راستہ دوبارہ نہ کھلنے کا امکان ہے،گھاٹ سے ملحق امدادی سامان کی ذخیرہ گاہ بھرچکی ہے،لیکن اسے غزہ تک نہیں پہنچایا جاسکتا۔ آٹھ جون کو اسرائیلی حملوں کی وجہ سیاقوام متحدہ نے عارضی گھاٹ سے امداد کی ترسیل کا کام روک دیا تھا، اسرائیل نیچاریرغمالوں کو آزاد کروانے کیلئے 270 فلسطینی شہید کیے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی