i بین اقوامی

امریکا کا آبنائے ہرمز میں 2 ایرانی ڈرون مار گرانے کا دعویتازترین

June 12, 2026

آبنائے ہرمز کے قریب کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، جہاں امریکی فورسز نے دو ایرانی حملہ آور ڈرونز مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق یہ ڈرونز ممکنہ طور پر تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ واقعے کے باوجود آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایران پر نئے فوجی حملوں کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی