امریکا کے حالیہ حملوں میں ایران میں اب تک شہدا کی تعداد 24 ہوگئی۔ اس حوالے سے تہران سے ایرانی میڈیا کے مطابق ایران پر ہونے والے امریکی حملوں میں 4 افراد شہید اور 7 زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی شہر آبادان میں امریکی میزائل حملوں میں 2 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ شہر نائین کے فوجی اڈے پر امریکی حملے سے ایک شخص شہید ہوا جبکہ ماہ شہر میں واٹر پمپنگ اسٹیشن پر امریکی حملے سے ایک شخص شہید اور 4 زخمی ہوئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی