i بین اقوامی

امریکا، چار سال میں پہلی بار شرح سود میں کمیتازترین

September 19, 2024

امریکا کی مرکزی بینک نے افراط زر پر قابو پانے کے لیے 4سال میں پہلی بار شرح سود میں کمی کر دی ہے،امریکی فیڈرل ریزرو نے شرح سود میں 50بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے، پالیسی سازوں کو بھی توقع ہے کہ اس سال شرح سود میں مزید 50بیسس پوائنٹس کی کمی کی جائے گی،شرح سود میں کمی کے اعلان کے بعد وال اسٹریٹ میں بھی دن کا اختتام قدرے گراوٹ کا شکار رہا اور ایس اینڈ پی 500میں 0.29فی صد کی کمی واقع ہوئی،فیڈرل ریزرو بینک کی جانب سے اپنے بینچ مارک فیڈرل فنڈز کی شرح کو 4.75فیصد سے 5فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ افراط زر کے خلاف اس کی جنگ میں ایک اہم موڑ کی نشاندہی کرتا ہے،فیڈرل ریزرو بینک کے سربراہ جیروم پاول نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا شرح سود میں کمی کا یہ فیصلہ ہمارے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی