i بین اقوامی

امریکا بھارت، اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا،پینٹاگونتازترین

October 08, 2024

امریکا نے بھارت، اٹلی اور رومانیہ کو فوجی ساز و سامان فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔پینٹاگون کے مطابق امریکا بھارت،اٹلی، رومانیہ کو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرکا فوجی ساز و سامان دے گا۔ پینٹاگون کے مطابق بھارت کو17کروڑ50لاکھ ڈالرکے تارپیڈوفروخت کئے جائیں گے۔رومانیہ کو 11 کروڑ ڈالر مالیت کا ریڈار سسٹم فراہم کیا جائے گا جبکہ اٹلی کو68کروڑڈالرمالیت کا الیکٹرانک اٹیک مشن سسٹم دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی