i بین اقوامی

امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات کے عزم کا اعادہتازترین

August 10, 2023

امریکا نے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا ہے،عرب میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے اعلی پالیسی چیف نے یہ بات سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن عیاف المقرن سے ٹیلی فون پر گفتگوہوئی ہے ،امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل مارٹن مینرز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈر سیکریٹری بیکر نے اپنے ہم منصب کو ان کے حالیہ تقرر پر مبارک باد دی اور امریکا کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مضبوط دفاعی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا،لیفٹیننٹ کرنل مینرز کے مطابق دونوں عہدے داروں نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 80سال پر محیط تزویراتی شراکت داری کی پائیداری اور اہمیت پر بھی زور دیا،رواں سال کے اوائل میں امریکا اور سعودی عرب نے الریاض کی ایک نئے فوجی تجربہ گاہ میں اپنی پہلی مشترکہ انسداد ڈرون مشق مکمل کی تھی ، مئی کے آخر میں دونوں افواج نے سعودی عرب میں ایک مشترکہ مشق کی،عرب میڈیا کے مطابق عزم شاہین (ایگل ریزولیوشن)23کے نام سے امریکا، سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)کے شراکت دار ممالک کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیارکیا گیا تھا، ان مشقوں کو مسلح افواج کے درمیان تعاون کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا، جس سے علاقائی استحکام میں مدد ملے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی