i بین اقوامی

امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، عباس عراقچیتازترین

June 05, 2026

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے یو اے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، ہمارے پاس ان دعوں کے دستاویزی ثبوت ہیں، دکھا سکتے ہیں۔ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی حصہ لیا، متحدہ عرب امارات سے ہمارے خراب تعلقات کی وجہ ان کا اسرائیل سے تعلق ہے، یو اے ای دیگر خلیجی ممالک کی طرح پالیسی اپناتا تو ہمارے تعلقات کہیں بہتر ہوتے۔چند روز قبل ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کویت اور بحرین ایران پر امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں، ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی