i بین اقوامی

امریکا ، ایران کا ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق ، دوحہ مذکرات کا بھی فیصلہ کرلیا،امریکی میڈیا کا دعویتازترین

June 29, 2026

امریکا اور ایران نے حالیہ کشیدگی کے بعد ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ۔امریکی نیوز ویب سائٹ نے ایک سینیئر امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک دوسرے پر حملے روکنے پر اتفاق کر لیا ہے اور دونوں ممالک نے مذاکرات کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔امریکی نیوز ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور ایران آبنائے ہرمز کے تنازع کو حل کرنے کیلئے آج (منگل )کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔اس سے قبل اعلی ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ حالیہ امریکی حملوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شرائط کی خلاف ورزی پر ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں حصہ نہیں لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی