i بین اقوامی

امریکا ایران جنگ کے اثرات، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت92 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئیتازترین

July 22, 2026

امریکا اور ایران کے درمیان جاری فوجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کے روز برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت میں ایک ڈالر یا 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 92.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 82 سینٹ یا تقریبا ایک فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 85.16 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتا رہا ۔رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل بھی عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ پانچ ہفتوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوئی تھیں۔ منگل کو برینٹ خام تیل 91.01 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 84.91 ڈالر فی بیرل پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی فوجی کارروائیاں ہیں۔ امریکی افواج کی جانب سے جنوبی اور مغربی ایران میں حملوں اور اس کے جواب میں ایران کی جانب سے بحرین، کویت اور اردن میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے دعووں نے عالمی توانائی منڈی میں بے یقینی پیدا کر دی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی میں کمی نہ آئی تو نہ صرف تیل بلکہ عالمی توانائی کی دیگر منڈیوں میں بھی قیمتوں میں مزید اتار چڑھا ئودیکھنے کو مل سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی