i بین اقوامی

امریکا ایران جنگ بندی میں توسیع کے بعد تیل سستا، سونے کی قیمتوں میں اضافہتازترین

April 22, 2026

امریکا کی ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے بعد بد ھ کو تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی ہے جبکہ سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث مہنگائی میں ممکنہ اضافے اور طویل عرصے تک بلند شرحِ سود کے خدشات کم ہو گئے۔اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 755 ڈالرز فی اونس تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ روز یہ 13 اپریل کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گئی تھی۔اسی طرح جون کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4 ہزار 772 عشاریہ 90 ڈالرز تک پہنچ گئے۔دیگر قیمتی دھاتوں میں اسپاٹ چاندی کی قیمت 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 77.84 ڈالرز فی اونس، پلاٹینئم 1.5 فیصد اضافے کے ساتھ 2,067.25 ڈالرز اور پیلیڈیم 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 1,560.31 ڈالرز تک پہنچ گیا۔

ماریکس کے تجزیہ کار ایڈورڈ میئر کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کے بعد مارکیٹس اس بحران میں کمی محسوس کر رہی ہیں، اگر جنگ بندی ختم ہو کر دوبارہ کشیدگی بڑھتی ہے تو ڈالر مضبوط ہو گا، تیل اور شرحِ سود میں اضافہ ہو گا، جو سونے کی قیمتوں پر دبا ڈالے گا۔انہوں نے بتایا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کے بعد عالمی منڈیوں میں حصص کی قیمتیں بڑھیں، ڈالر کمزور ہوا اور تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔خام تیل کی بلند قیمتیں نقل و حمل اور پیداواری لاگت میں اضافے کے ذریعے مہنگائی کو بڑھا سکتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی