i بین اقوامی

امریکا، 134 سالہ پرانی فرنیچر کمپنی کا تمام اسٹورز بند کرنے کا فیصلہتازترین

July 27, 2024

فرنیچر کے 134 سالہ پرانے برانڈ Conns نے دیوالیہ ہوجانے اور حالیہ برسوں میں سست روی کا سامنا کرنے کے بعد ملک بھر میں اپنی تمام آوٹ لیٹس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی نے ٹیکساس کی عدالت میں دیوالیہ پن کی فائل دائر کی۔ 1890 میں قائم کردہ کونز ملک بھر میں 553 ریٹیل اسٹور کی مالک ہے جو دیوالیہ پن کے بعد بند ہونے جارہی ہیں۔ کمپنی نے کچھ مقامات پر اسٹور سیل کرنا شروع کردیے ہیں اور عدالت سے درخواست کی ہے کہ اسے ان سیلز کو جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔عدالت میں دیوالیہ پن کی فائلنگ اس وقت کی گئی جب کمپنی کو حالیہ برسوں میں ناقابلِ تلافی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ان چیلنجوں میں صارفین کے رویے میں تبدیلیاں، شرح سود کا دبا، افراط زر، اور انضمام میں تاخیر اور 2023-24 کے دوران فرم کے انضمام سے منسلک اخراجات میں اضافہ شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی