امریکا کی ریاست جارجیا میں ماں اور باپ کو اپنے 10سالہ بیٹے کے ساتھ بدسلوکی اور لاپرواہی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا،غیرملکی میڈیا کے مطابق 10سالہ لڑکا بھوک کی حالت میں اپنے پڑوس کے علاقے میں گروسری کی دکان تلاش کر رہا تھا کہ وہاں وہ کھانے کے لیے بھیک مانگ سکے،پولیس کے مطابق 10سالہ لڑکا پریشان، ننگے پاوں اور بھوکا تھا اور درخواست کر رہا تھا کہ اسے اپنے گھر واپس نہ لے جایا جائے،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کو جب تحویل میں لیا گیا تو اس کا وزن 18کلو کے قریب تھا،غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹائلر اور کرسٹا شنڈلی نامی والدین پر قتل کی کوشش، قید، بچوں کے ساتھ ظلم اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی