i بین اقوامی

امریکہ صیہونی حکومت کے تمام دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار ہے، اْسے نتائج بھگتنا ہوں گے' ایرانتازترین

May 06, 2023

ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی شمخانی نے ناجائز صیہونی حکومت کی حمایت پر مبنی امریکی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکہ کو صیہونی حکومت کے تمام تر دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا۔فارس نیوز کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کے حوالے سے ایک بار پھر کچھ بے بنیاد دعووں کا اعادہ کیا اور کہا کہ امریکی صدر جوبایڈن کا اس بات پر زور ہے کہ ایران کو ایٹمی اسلحوں تک رسائی سے باز رکھا جائے۔امریکی مشیر برائے قومی سلامتی نے صیہونی حکومت کی حمایت کے اپنے موقف کا پھر سے اعادہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران ایٹم بم بنا لیتا ہے تو امریکہ اس کے جواب میں اسرائیل کی آزادی عمل کی مکمل حمایت کرے گا۔ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے مشیر علی شمخانی نے جیک سالیوان کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ امریکی عہدے دار کے اس اعتراف کا مطلب یہ ہوا کہ ایران کی ایٹمی شخصیات اور تنصیبات کے خلاف صیہونی حکومت کے تمام دہشتگردانہ اقدامات کا ذمہ دار امریکہ تھا اور رہے گا اور اْسے اس کے نتائج سے بھی روبرو ہونا پڑے گا۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ امریکہ کا ایسا عہد ہے جس میں کبھی کوئی خلل واقع نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے ایک بار پھر ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام قابل توجہ حد تک ترقی کر چکا ہے اور یہ علاقے بلکہ دنیا منجملہ امریکہ کے لئے ایک حقیقی خطرہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی