i بین اقوامی

امریکہ نے حزب اللہ کی مالی مدد پر لبنان میں مقیم دو افراد اور دو کمپنیوں پر پابندی عائد کر دیتازترین

December 02, 2022

امریکہ نے لبنانی حزب اللہ گروپ کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے اور گروپ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں سہولت فراہم کرنے کے الزام میں افراد اور کمپنیوں پر مزید پابندیاں عائد کر دیں،امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وزارت خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے حزب اللہ کو مالیاتی خدمات فراہم کرنے پر لبنان میں مقیم دو افراد اور دو کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ گروپ کے لیے ہتھیاروں کی خریداری میں سہولت کاری میں ملوث ایک اور شخص کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی